آسٹریلیا نے پاکستان سے  سمگل کیا گیا ثقافتی ورثہ واپس کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)آسٹریلیا نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر سمگل کیا گیا ثقافتی ورثہ واپس پاکستان کے حوالے کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ آسٹریلین حکومت نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر سمگل کیا گیا ثقافتی ورثہ واپس پاکستان کے حوالے کردیا ۔تیسری صدی عیسوی کی برونز ایج کا قیمتی پتھرغیر قانونی طور پر پا کستان سے امریکہ لئے جایا گیا تھا، پتھرآسٹریلیا میں درآمد کیے جانے پر آسٹریلوی بارڈر فورس نے تحویل میں لئے لیا تھا تاہم اب آسٹریلیا نے وہ پتھر پاکستان کو واپس دے دیا ہے۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...