2021: پاکستانیوں نے گوگل پرسب سے زیادہ کرکٹ، ڈراموں،کھلاڑیوں کو سرچ کیا 

لاہور+اسلام آباد (نیٹ نیوز+نامہ نگار)گوگل نے 2021 کے دوران پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 2021 کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔ گوگل کی فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور اینیمیٹڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں۔2021 کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔اس سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔ٹاپ موویز اور ٹیلی ویڑن شوز کی فہرست میں جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ڈرامہ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جب کہ مزاحیہ پاکستانی ڈرامے ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ رنگ محل تھا۔ گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ اس سال کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...