ماسکو (نیٹ نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے 2 گھنٹے سے زائد رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔ روسی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ورچوئل سمٹ میں روس اور امریکہ کی کشیدگی زیر بحث آئی۔ اس سے پہلے امریکہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس اور یوکرائن کو کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن پر فوج کشی کا ارادہ نہیں رکھتا۔
جو بائیڈن، پیوٹن کے مابین ویڈیو لنک رابطہ اختلافی امور پر 2 گھنٹے سے زائد گفتگو
Dec 09, 2021