سٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز کا کیس خوشبو کی 21 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے سٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کر لی۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے سٹیج اداکاروں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ خوشبو نے کہا کہ میں سائبر کرائم سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں۔ میرے پر الزام ثابت کریں میں صفائی نہیں دوں گی۔

ای پیپر دی نیشن