لاہور (نامہ نگار) پولیس میں اصلاحات کے دعوے کھوکھلے نکلے۔ لاہور پولیس کے 48 فیصد تفشیشی افسر میٹرک یا آٹھویں پاس نکلے۔ دور جدید میں بھی پولیس روایتی تفتیش کے سہارے چل رہی ہے۔ بیشتر تفتیشی افسران فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کا مطالعہ کرنے کے بھی اہل نہیں۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے48 فیصد تفتیشی افسر کی تعلیم میٹرک اور مڈل پاس ہے اور کم تعلیم کے حامل آفیسرز فرانزک اور سی ڈی آر تجزیہ کرنے سے قاصر ہیں۔ اسی طرح لاہور پولیس کے تفتیشی آفیسرز میں سے 50 فیصد جدید ٹیکنالوجی سے ناواقف نکلے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سی سی پی او لاہور نے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ تفتیشی آفیسرز کے کورسز کا اجرا جلد کیا جارہا ہے، تفتیشی آفیسرز کو معیاری تعلیم اور ضروری کورسز لازمی کرنا ہوں گے، جو کورسز کے بعد بھی اس قابل نہ ہوئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ سے ہٹا دیا جائے گا۔
اصلاحات کے دعوے کھوکھلے، لاہور پولیس کے 48 فیصد تفتیشی افسر میٹرک یا آٹھویں پاس
Dec 09, 2021