اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں گواہوں کے بیانات اور جرح جاری رہی۔ استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی زبیر مظہر پر ملزمان کے وکلاء نے جرح کی جو مکمل ہونے پر وکلاء نے کہا ملزم ذاکر جعفر کے وکیل بشارت اللہ کی جرح وہ خود آکر کریں گے۔ دوران سماعت ہی پولیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے بخشی خانہ لے گئی جس پر ملزمہ عصمت آدم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میری مئوکلہ عصمت آدم کو سماعت کے بعد ملزم ذاکر جعفر سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم کو بیان کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔
نورمقدم قتل کیس ‘مدعی مقدمہ کی بیان کیلئے طلبی
Dec 09, 2021