ملتان ( خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں آئسکریم پروڈکشن یونٹ کو آئسکریم کا سیمپل فیل ہونے پر معیار بہتر بنانے تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ چنے کی پروسیسنگ کے لیے انڈسٹریل گریڈ کلر کے استعمال پر گرام پروسیسنگ یونٹ جبکہ پاپڑ فیکٹری کو بورا اور کھار سے تیار آمیزش کے استعمال پر 20، 20 ہزار ریسٹورنٹ اور بیکری کو زائدالمعیاد خوراک کی موجودگی پر 15، 15 ہزار۔ سویٹ شاپ کو بھاری مقدار میں گٹکے کی موجودگی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔۔ گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ وہاڑی کے علاقے لڈن میں جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ 743 لٹر غیر معیاری مشروبات، مٹیریل برآمد کرلیا گیا۔۔ جعلسازی کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔