چینی محققین نے جنگلی پھولوں   کی 31 نئی اقسام دریافت کرلیں

بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین نے ملک میں جنگلی پھولوں  کی 31 نئی اقسام دریافت کی ہیں۔نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن (این ایف جی اے) کے مطابق حالیہ برسوں میں، چین میں جنگلی پھولوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے جبکہ کچھ اقسام اپنے آبائی ماحولیاتی نظام کوپہنچنے والے نقصان  اور انحطاط کی وجہ سے علاقائی سطح پر ناپید بھی ہو گئی ہیں۔پھولوں کے  بہتر  تحفظ  اورایک سائنسی انتظام اور نگرانی کانظام قائم کرنے کے لیے، این ایف    جی اے نے 2018 میں ملک کے جنگلی پھولوں کے وسائل کے حوالے سے ایک خصوصی تحقیقاتی پروجیکٹ شروع کیا تھا۔اب تک، اس منصوبے کے تحت  ملک میں جنگلی پھولوں کی 31 نئی اقسام  اور پھولوں کی 12 انواع کو پہلی بار  دریافت کیا گیا ہے۔ جنگلی پھولوں کی انواع اور تقسیم کے بارے میں 16 خطوں میں تحقیقی کام  کیا گیاجن میں  صوبہ یوننان، گوانگشی ڑوانگ خود اختیارعلاقہ اور تبت خود اختیار علاقہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن