اسلام اباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں 10رکنی پارلیمانی وفد اسلامی ممالک تنظیم کی پارلیمانی یونین کی سولہویں کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی دورے پر روانہ ہو گیا ہے۔یہ کانفرنس 9اور 10دسمبر 2021کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہی ہے ۔کانفرنس "اسلامی نظریات،فلسطین ،ہجرت اور افغانستان "کے موضوع پر ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکرز اور پریذائڈنگ افسران پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں ۔پاکستان کا پارلیمانی وفد ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔وفد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ترکی میں اپنے قیام کے دوران ترکی کی پارلیمانی قیادت اور دیگر برادر اسلامی ممالک کے کانفرنس میں شرکت کے لئے آے ہوے پارلیمانی وفود سے ملاقاتیں کرے گا ۔ وفد میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی رانا تنویر حسین، رانا محمد قاسم نون، محمد اسرار ترین، گل ظفر خان، اسلم خان، سلیم الرحمان، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، علی خان جدون اور عبد الشکور شامل ہیں۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی قیادت میں پارلیمانی وفد ترکی روانہ
Dec 09, 2021