اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی اجلاس 20دسمبر کوطلب 

اسلام آباد(خبر نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی اجلاس 20دسمبر کوطلب کیا گیا ہے جس میں "سانحہ سیالکوٹ، اسباب وعوامل، ریاست اور عوام کی ذمہ داریاں اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رحجان و واقعات کے خاتمے کے لیے تجاویز" یک نکاتی ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کے علاوہ ماہرین سماجیات، جرمیات، نفسیات، اور قانون کے علاوہ متعلقہ پولیس افسران  کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی،  اس اجلاس میں اس واقعہ کے اسباب و عوامل او رنتائج و عواقب کا وسیع تناظر میں جائزہ لیا جائے گا اور ایسی پالیسی و تجاویز  مرتب کی جائیں گی جن کے نتیجے میں معاشرے سے تشدد اور لا قانونیت کے رحجانات کے خاتمے میں مدد مل سکے.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...