اومیکرون وائرس امریکہ میں پنجے گاڑھنے لگا

Dec 09, 2021 | 13:30

ویب ڈیسک

چند روز میں وائرس نے امریکہ کی 19 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ‘ریاست ٹیکساس، میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زائد مثبت کیسز رپورٹ 

 امریکہ میں کرونا کی نئی قسم ‘اومیکرون’ قیامت کے ڈھانے لگی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، چند روز قبل دو چار ریاستوں میں کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم اب اس نئے وائرس نے امریکا کی 19 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صف ریاست ٹیکساس، میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون وائر س پر فائز ر ویکسین کے نئے تجربات میں کامیابی ملی ہے، فائزر کی تین خوراکیں اومیکرون کیخلاف کچھ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ فائزر انتظامیہ کا موقف ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بغیر اومیکرون وائرس سے تحفظ بظاہرمشکل ہے۔ واضح رہے کہ چار کروڑ سے زیادہ امریکی شہری ویکسین کو بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تقریباً دس کروڑ اس کے اہل ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک ویکسین کی اضافی خوراک نہیں لگوائی۔

مزیدخبریں