گڈ بائے انجیلا میرکل، اولاف شولس جرمنی کے نئے چانسلر منتخب 

Dec 09, 2021 | 16:30

ویب ڈیسک

جرمنی کو سرسبز و شاداب اور منصفانہ بنانے کا انجیلامیرکل کا شروع کردہ وسیع سلسلہ جاری رکھوں گا،خطاب 

جرمن پارلیمنٹ نے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما اولاف شولس کو نئے چانسلر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرسچن ڈیمو کریٹ لیڈر میرکل کا 16 سالہ دور اقتدار اختتام کو پہنچا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برلن میں وفاقی پارلیمنٹ میں نامزد چانسلر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں ایوان زیریں میں ڈالے گئے 707 ووٹوں میں سے 395 سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر اولاف شولس کے حق میں تھے۔ شولس نے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جرمنی کو سرسبز و شاداب اور منصفانہ بنانے کا انجیلامیرکل کا شروع کردہ وسیع سلسلہ جاری رکھیں گے۔پارلیمان میں اسپیکر بیئربل باس کے سامنے چانسلر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اولاف شولس کو موٹر گاڑیوں کے ایک جلوس کے ساتھ برلن کے قصر بیلیویو پہنچایا گیا۔ وہاں وفاق جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے سرکاری طور پر اولاف شولس کو دوسری عالمی جنگ کے بعد کے جرمنی کے نویں چانسلر ہونے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں