وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے عوام کو ہو رہا ہے۔ صحت کارڈ اور راشن پروگرام سے سندھ کے عوام محروم ہیں۔اُنہوں نے کہا آٹا اور چینی کے نرخ سندھ میں سب سے زیادہ ہیں، سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلیٰ سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔اس سے قبل فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا عوام کو وزیراعظم عمران خان کی ذات پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کریں گے۔
سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری
Dec 09, 2021 | 21:51