احسن بھٹی کی زیرِ صدارت صوبائی بیت المال کونسل کا اجلاس

Dec 09, 2022


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی بیت المال کونسل کا اجلاس امین بیت المال پنجاب احسن جہانگیر بھٹی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب غضنفر عباس چھینہ اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر مہر محمد حیات لک ان کے ہمراہ موجود تھے بیت المال کونسل کے سیکرٹری ،ڈی جی سوشل ویلفیئر محمد احمد نے کونسل کو نئے اقدامات سے آگاہ کیا کونسل کے اختیارات اور شفاف طریقے سے بیت المال کے فنڈز کی ترسیل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا فنانس کمیٹی اور ایڈمن کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی اور دائرہ اختیار کے حوالےسے آگاہ کیا گیا۔


 منسٹر سوشل ویلفیئر اور امین بیت المال کی جانب سے خاتون ممبر کو فنانس جبکہ میل ممبر کو ایڈمن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا بیت المال کے فنڈز میں اضافے کی وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے منظوری بھی دے دی گئی ہیں جو دس کروڑ سے بڑھا کر پچاس کروڑ کر دیا گیا ہے منسٹر سوشل ویلفیئر کونسل کو مالی امداد کی ہیڈز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں