لاہور(نیوز رپورٹر)چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ سید بلال حیدر کی زیرِ صدارت ارفع ٹاور میں منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں انتظار اور قطار سے بچنے اور شہریوں کو ایک چھت تلے ضلعی‘ صوبائی اور وفاقی خدمات کی فراہمی کیلئے پی آئی ٹی بی کی معاونت سے وضع کردہ صوبہ کے 12 ای خدمت مراکز سے اب تک 40 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔ اب تک ای خدمت مراکز سے ساڑھے 8 لاکھ افرا نے پوسٹ آفس سروسز‘ ساڑھے 6 لاکھ افراد نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ‘ 6 لاکھ 24 ہزار افراد نے ڈرائیونگ لائسنس‘ ساڑھے 3 لاکھ افراد نے شناختی کارڈ اور 1 لاکھ 34 ہزار لوگوں نے فرد کے اجراءکی سہولیات سے استفادہ کیا۔ چیئرمین سید بلال حیدر نے کہا کہ ای خدمت مراکز میں ایک چھت تلے اہم خدمات کی فراہمی سے شہریوں کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات اور محکمہ صنعت و تجارت کی سروسز کو بھی ای خدمت مراکز میں شامل کر لیا گیا ہے۔