عوامی خدمت پولیس کااولین فریضہ ، چوبیس گھنٹے کام کر رہے ،سہیل ظفر چٹھہ

Dec 09, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی اوآپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پولیس کااولین فریضہ ہے جس کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ، پولیس دفاتر اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کو عزت دی جائے اور انکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں،پولیس ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،تمام جوان ہمارے لئے برابر اور ہمارے بچوں کی طرح ہیں ریسکیو 15 سینٹر جی ایٹ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا، جس میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس آ پر یشنز ڈویڑن کے افسران وجوانوں نے شر کت کی۔
، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن، زونل ڈی پی اوز، ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے،دربار میں پولیس ملازمین نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سی پی او آپریشنز کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کے متعلق موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کروائی گئی۔

مزیدخبریں