وفاقی اردو یونیورسٹی ، سینٹ اجلاس میںسرچ کمیٹی اورنامزدگیاں منظور 


کراچی ( نیوز رپورٹرر ) وفاقی اردو یونیورسٹی کی 48ویں سینٹ کے اجلاس میںسرچ کمیٹی اور سینٹ کی نامزدگیاں منظور کر لی گئیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین اپنی مدت مکمل کریں گے نئے وی سی کے تقرری تک اگر ضرورت پڑی تو 4 ماہ بعد ڈاکٹر سروش لودھی کو چارج دیا جاسکتا ہے اگر انھوں نے کسی وجوہ کی بناءپر معذرت کی تو مزید 2 ماہ پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاءالدین کو دئیے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ حالیہ سینٹ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کو قائم مقا م وی سی کے عہدے سے ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں لائی گئی ڈپٹی چیر اور دیگر اراکین نے توجہ دلائی تھی کیونکہ سینٹ کی مدت ختم ہورہی ہے اس لئے اس بات کا پیشگی فیصلہ کردیا جائے کہ موجودہ قائم مقام وائس چانسلر 4 ماہ کی مدت کی تکمیل کے بعد اگر کوئی مستقل وائس چانسلر نہ لاسکا تو نئے وی کے آنے تک پروفیسر محمد ضیاالدین کو مزید دو ماہ دے دیئے جائیں تاکہ یونیورسٹی کو کسی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسری تجویز یہ پیش کی گئی کہ وائس چانسلر این ای ڈی انجینیرنگ یونیورسٹی کو اضافی مدت کے لئے وائس چانسلر بنا دیا جائے اور وہ اگر معذرت کرلیں تو موجودہ قائم مقام کو مزید دو ماہ کا اضافی وقت دیدیا جائے جس پر اکثریتی اتفاق کے بعد منظور کیا کر لیا گیا، سینٹ کے ایک رکن عرفان عزیز نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کی کارکردگی پر تنقید کی جبکہ دیگر اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سرچ کمیٹی کے لئے سنڈیکیٹ کی جانب اساتذہ نمائندوں کے علاوہ سینٹ کی خالی شدہ نشستوں پر نامزدگیاں متعلقہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منظوری کے لئے ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی چیر اے کیو خلیل نے امید ظاہر کی وزارت تعلیم،ایچ ای سی وفاقی اردو یونیورسٹی کے امور پر باہمی اشتراک سے اگے بڑھے گی اور ادارہ کے مالی و انتظامی امور میں بہتری آئیگی ۔
وفاقی اردو یونیورسٹی 

ای پیپر دی نیشن