ڈرگ ایکشن کے مریضوں کا فطری علاج کیا جائے ‘ علامہ ڈاکٹر عامر محمدی


اچی(نیوز رپورٹر) معاشرے میں بے شمار روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی اور دماغی بیماریوں کے علاج کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں لیکن ڈرگ ایکشن کا شکار مریضوں کے مناسب اور فطری علاج پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار ہوم ٹاﺅن کمیونٹی فاﺅنڈیشن صوبہ سندھ کے شعبہ مذہبی امور کے نگراں علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام اور صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور مقدس مقصد کے لئے علماءکرام کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اسی ایچ سی ایف نے ڈاکٹر احمد جیسے ایک سچے لیڈر کی قیادت میں ملک بھر میں علماءکے لئے تربیتی اور شعورو آگہی پروگرام ترتیب دیا ہے۔ علامہ محمدی نے کہا جب تک محراب و منبر سے علمائءکرام آواز نہیں اٹھاتے اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد بحیثت اسٹیک ہولڈر مل کر اجتماعی جدوجہد نہیں کرتے اس خوفناک اور تباہ کن مرض پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔ وفد میں علامہ مفتی سید منیب الحسن نیازی‘ مفتی سیف اللہ بن یامین‘ مولانا عتیق احمد سلفی‘ قاری انیس الرحمن انصاری‘ مولانا صلاح الدین ایوبی‘ سید عدنان احمد صدیقی‘ محمد عدنان خان‘ کیپٹن آصف ہمایوں‘ مفتی ماحمد عثمانی‘ مفتی عبد القدیر نثار‘ مولانا مفتی عبد الرحمن رحمانی‘ مولانا قاری مصدیق الامین‘ عبد الحسیب چوہان‘ شیخ فیروز الدین‘ شیخ محمد یوسف اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر محمدی نے کہا کہ کراچی میں ہوم ٹاﺅن کمیونٹی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں قلم کار‘ صحافی برادری اور کراچی کی مقتدر دینی‘ عصری اور تعلیمی شخصیات خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔
 علامہ ڈاکٹر عامر محمدی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...