کراچی ( نیوز رپورٹر) پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان نے تین ماہ کی نظر بندی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان نے تین ماہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا، بریت کے بعد صوبائی حکومت نے احمد خان، امجد سواتی،ایاز سواتی، عبدالرحیم سواتی اور عمران سواتی کو نظر بند کردیا، ملزمان کی نظر بندی بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔عدالت نے صوبائی حکومت کو بارہ دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری ہوم اور آئی جی سندھ کو متعلقہ مواد اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔