آئینی تقرریوں پر وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے: رضا ربانی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے آئینی تقرریوں پر وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بیان میں کہا صوابیدی اختیار کے باعث تقرری سیاست کی نذر ہو جاتی ہے۔ یہ اختیار آئینی عہدے اور ادارے کیلئے بدنامی کا باعث بنتا ہے۔ ایک سیاسی جماعت نے اپنے ایجنڈا کیلئے آرمی چیف کی تقرری کے وقت ایسا کیا۔ آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت سب سے سینئر جج چیف جسٹس مقرر ہوتا ہے۔ آرمڈ فورسز چیف کی تقرری کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 243 میں بھی ترمیم کی جائے۔ متعلقہ فورس کے سینئر ترین افسر کو چیف آف سٹاف مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم سے کمانڈ کی تبدیلی متنازعہ نہیں ہوگی۔ اس سے وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیار سے دستبردار ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن