بلوچستان: 54 بچوں کے والد  کا انتقال، 6 شادیاں کیں 


نوشکی (نوائے وقت رپورٹ)  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل انتقال کرگئے۔ 75 سالہ عبدالمجید مینگل نے 6 شادیاں کر رکھی تھیں، ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ دو بیویاں ان کی زندگی میں وفات پاگئی تھیں۔ عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن