حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے گرانٹ فراہم


اسلام آباد(خبرنگار)حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے گرانٹ فراہم کی جارہی ہے کرتے ہوئے اپنی معاونت بڑھا دی ہے، اس گرانٹ کو ضروری پولیو ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان میں وباء اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 18.61 ملین سے زیادہ بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی حکومت جاپان و یونیسف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا ) و یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔پاکستان پولیو پروگرام نے گزشتہ 30 سالوں میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی لائی ہے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کا تذکرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ انسداد پولیو پروگرام نے کامیابی سے خیبر پختونخوا کے مقامی اضلاع تک وائرس کی گردش کو محدود کر دیا ہے، ہم 2023 تک پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم اور پر امید ہیں، انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لئے جاپان کی حکومت اور ڈونرز کیغیر متزلزل عزم کی تعریف کی ہے حکومت جاپان 1996 سے پاکستان پولیو پروگرام کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں پولیو ویکسین کی بچوں تک رسائی کو ممکن بنا رہی ہے جس سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جارہا ہے، یونیسف کے توسط سے پاکستان میں پولیو پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لئے حکومت جاپان کی جانب سے اب تک 238.66 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹ اور قرض کی رقم دی ہے جاپان کے سفیر وادا متسوہیرو نے حکومت پاکستان اور یونیسف کی جنوبی خیبرپختونخوا میں ہنگامی ویکسی نیشن مہم اور شمالی وزیرستان میں ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کرنے پر ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ ضروری ہے کہ ہم انہیں اس مہلک بیماری سے بچائیںانہوں نے حالیہ سیلاب کی تباہی کے بعد مقامی اور وبائی اضلاع میں رہنے والے بچوں اور خاندانوں کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ عوام اور حکومت جاپان کی غیر متزلزل حمایت اور تعاون کے ذریعے اب مزید بچوں کو معذوری حتی کہ موت سے بچایا جاسکتا ہے، اب ہم پولیو سے پاک مستقبل کے حصول کے قریب تر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...