فیفا فٹبال کی تاریخ پر مبنی سب سے بڑی پینٹنگ گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل


دوحہ‘ قطر (نوائے وقت رپورٹ) فیفا فٹبال شائقین کیلئے قطر یونیورسٹی میں دنیا کی سب سے بڑی کینوس آرٹ پینٹنگ پیش کر دی گئی۔ کینوس پینٹنگ کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامال کرنے کیلئے  قطر یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصور عماد صالحی‘ وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد الثانی اور دیگر نے شرکت کی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندہ شیڈی گاڈ نے ریکارڈ کا فیصلہ کیا۔ کینوس آرٹ بنانے میں پانچ ماہ کا وقت لگا۔ کینوس پینٹنگ کا پچھلا ریکارڈ 1,595.76 مربع میٹر تھا جو 2020ء میں ساشا جعفری نے قائم کیا تھا جبکہ اس کینوس کی پیمائش 9,652 مربع میٹر ہے جوکہ سب سے بڑی کینوس پینٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے اور اس کی تصدیق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔ ایرانی نژاد عماد صالحی نے کہا کہ مجھے پینٹنگ مکمل کرنے میں پانچ ماہ سے زیادہ کا وقت لگا جبکہ 3,000 لیٹر پینٹ اور 150 برش استعمال کئے۔ دن میں 14 سے 15 گھنٹے کام کرتا تھا۔ یہ سارا خیال گیند کی کہانی  سے شروع ہوا جو ورلڈکپ فٹبال کی تاریخ بیان کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن