کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) حاجی عبد النا صر خان غلزئی ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (ریٹا ئرڈ ) قمبرانی روڈ کوئٹہ پر روڈکے حا دثے میں وفات پا گئے ہیں۔اْن کو آبائی قبرستان نیچاری غلزئی روڈ میں غلزئی قبروستان میں سپردخاک کیاگیا۔وہ محمد آصف ،محمد کامران کے والد تھے اور عبد اللہ جان مرحوم کے بیٹے ،سلطان محمد صابر مرحوم کے بھتیجے اور مرحوم ٹھیکیدار غلام محمد غلزئی کے بھانجے، حاجی محمد اسماعیل ، محمد یونس خان ،محمد ابراھیم،محمد اقبال اور محمد عارف کے بھائی اور علی احمد اور محمد نعمان کے مامو ں تھے ، اْن کی فاتحہ خوا نی کل سے جامعہ مسجد بلوچی سٹریٹ میں ہوگی۔