کوئٹہ ( اے پی پی) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ آئندہ نسل کو ہم علم کے ذریعے ہی آگے لے جاسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے سراوان ہاؤس میں بلوچستان پیس فورم کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج محمد عمر خان سنجرانی نوکنڈی کی لائبریری کیلئے کتابوں کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ بین الاقوامی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے وطن میں نوکری کرنے کی بجائے ہم علم حاصل کرکے اپنے وطن کے مالک بنیں اور وطن کا مالک بننے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم بھی باقی ترقی یافتہ قوموں کی طرح علم حاصل کریں تاکہ دنیا کے حالات کے مطابق ہم اپنی آئندہ نسلوں کے فیصلہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل کو ہم علم کے ذریعے ہی آگئے دی جاسکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود کو کتاب کیساتھ منسلک کرکے دور حاضر کے مطابق تعلیم حاصل کرکے اپنی قوم کی عظمت وقار میں اضافہ کریں۔
نوجوان کو علم کے ذریعے ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں: میر لشکری رئیسانی
Dec 09, 2022