اسسٹنٹ کمشنر نے چھوٹے زمینداروں میں گندم کے بیچ کی فراہمی کا جائزہ لیا

صحبت پور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر افتخار ظہیر بلوچ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے چھوٹے زمینداروں میں گندم کے بیچ کی فراہمی کے حوالے سے ضلع صحبت پور میں بیج کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ہیپاٹائٹس ویکسین کے عمل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ڈی ایچ او نے صفائی اور تمام مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے متعلق انہیں تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ماں اور بچوں کے لیے BISP غذائی کٹس، لیبارٹری ٹیسٹ، مفت ادویات اور سب سے بڑھ کر او پی ڈی میں تمام مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر افتخار ظہیر بلوچ نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔ ان حکومتی اقدامات کے طفیل سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کو مزید پھیلنے سے ہی قبل روک لیا گیا ھے اگر بروقت اقدامات نہ کئے جاتے توخدانخواستہ آج سیلاب کے نقصانات کے نتائج کچھ اور ہی ہوسکتے تھے ضلعی انتظامیہ صحبت پور نے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر حکومتی اقدامات کو عملی جامع پہنایا جن کی بدولت آج تمام علاقوں کے لوگ مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ گندم کے بیج کی فراہمی بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کیلئے حکومت کا بہترین عمل ہے جس کی فراہمی کے بعد بلخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل ہونگے اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ڈائمنڈ شمس کرکٹ گراؤنڈ گھاڑی میں جاری ٹورنا منٹ کے فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ضلع صحبت پور میں ڈیرہ اللہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہوا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر افتخار ظہیر بلوچ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے امن کی فضا قائم کی جاسکتی ہے اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کو فروغ دیا جاسکتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اکثر ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں کے زریعے بھی نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن