خضدار(نامہ نگار) خضدار سے تعلق رکھنے والے رائٹر عبداللہ شاہوانی نے مین سٹریم ہیمونٹی رپورٹنگ میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایوارڈ اور ایک لاکھ روپے کے اعزاز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والے لکھاری عبداللہ شاہوانی نے ICRC-CEJ-IBA انٹرنیشنل و نیشنل تین اداروں کی جانب سے آل پاکستان مین اسٹریم ہیمونٹی رپورٹنگ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس سے قبل انہوں نے 2016 میں بی آر ایس پی اور یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ آرٹیکل مقابلے میں پورے بلوچستان سے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔