کراچی(این این آئی)حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کیلئے ڈینز کا تقرر کردیا ہے۔ سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد مرید راحموں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق داود یونیورسٹی کے شعبہ آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا کو آئندہ تین سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اور آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد زاہدتونیو کو بھی آئندہ تین سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، الیکٹرونک انجینئرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن بنادیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق ڈین
فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان علی میمن کو ڈین فیکلٹی آف کیمیکل انجینئرنگ ،انرجی اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ ، انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ ، میکینکل انجینئرنگ ، میٹرلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ اور پٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو نے حالیہ تقرریوں کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے تمام ڈینز کو مبارکباددی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ نے بھی پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد زاہد تونیو کے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
داﺅد یونیورسٹی
داﺅد یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ پلاننگ مقرر
Dec 09, 2022