پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا مشن ہے،مفتی زبیر ہزاروی


کراچی (نیوز رپورٹر )جمعیت علماءپاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری صاحبزادہ مفتی محمدزبیر ہزاروی نے کہاہے کہ جمعیت علماءپاکستان واحد جماعت ہے جو ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کے لئے قائم ہوئی،پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بناناہمارااولین مقصد ہے۔وہ اپنے دفتر لیاقت آباد میں علماءکے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے دوقومی نظریئے کو پس پشت ڈال کر مقاصد پاکستان سے انحراف کیاجس کی وجہ سے وطن عزیز آج بھی
 مسائل ومشکلات میں گھراہواہے، اگر ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکالناہے تو نظام مصطفےٰﷺ نافذ کرناہوگا،اس کے سواچارہ نہیں۔ مفتی محمدزبیر ہزاروی نے کہاکہ پاکستان کے قیام کا اصل مقصد دوقومی نظریہ تھاجو نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کے بغیر ناممکن ہے،اس ملک میں اللہ کے حبیب ﷺ کے لائے ہوئے نظام کے سواکوئی دوسراقانون کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ غلبہءاسلام کے لئے نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ ناگزیر جس کے لئے جمعیت علماءپاکستان کا ایک ایک کارکن میدان عمل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ کرناہی ہماراپہلااور آخری مقصد ہے۔
مفتی زبیر ہزاروی

ای پیپر دی نیشن