نوابشاہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

Dec 09, 2022


نواب شاہ(نامہ نگار)مسلح افراد سے پولیس کا مبینہ مقابلہ دو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ اور ایس ایچ او تھانہA سیکشن کا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلہ ،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،ملزمان لوٹ مار کے ارادے سے کیمی وسکو ملز روڈ پر کھڑے تھے کہ پولیس کو آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موقعہ پر ہی گرگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے باقی ساتھی فرار ہوگئے ،جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کرکے علاقے کے تمام راستوں کو بند کردیا ، جس کے بعد تھانہ A سیکشن کی حدود میں ناکہ بندی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر دوبارہ پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیافائرنگ کے تبادلے میں A سیکشن پولیس نے ایک اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عبدالمالک ولد فوجی جلبانی اور شعیب ولد بشیر مکرانی کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول لوڈ میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں،گرفتار زخمی ملزمان کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں جن کو عدالتوں کی جانب سے مفرور قرار دیا جاچکا ہے،جبکہ ان دونوں مبینہ پولیس مقابلوں میںنوجوان طالب علم سمیت دو نوجوانوں کو ہاف فرائی کرنے کے خلاف ورثاءکا احتجاج ،نوجوان طالب علم شعیب کو ہاف فرائی کئے جانے کے خلاف اس کے ورثاءکا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اس موقعہ پر پولیس کے جعلی مقابلوں کے خلاف ٹائرنذر آتش کرکے شدید نعرے بازی کی گئی اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوجوان طالب علم شعیب کو ایک با اثر ڈاکٹر سے تلخ کلامی پر ہاف فرائی کیا ہے پولیس اس کی رہائی کیلئے دولاکھ روپے مانگ رہی ہے ہم کہاں سے لائیں،جبکہ دوسرے زخمی نوجوان عبدالمالک کا کہنا ہے کہ زرداری برادری سے زمین کے تنازعہ پر اسے پولیس نے ناحق اسے گولی کا نشانہ بنایا ہے ،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر فائرنگ پر جوابی فائرنگ سے ملزم شعیب زخمی ہوا ہے اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا ہے ،پولیس کے مطابق عبدالمالک پر مختلف تھانوں میں پندرہ سے زائد مقدمات درج ہیں۔
نوابشاہ پولیس مقابلہ

مزیدخبریں