مرکزی تنظیم آرائیاں کے تحت بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم 

Dec 09, 2022


حیدرآباد (بیورو رپورٹ ) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے زیر اہتمام سوئٹ ہوم کے ضرورت مند بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی پولیس حیدرآبادریجن پیر محمد شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، چیئرمین زکوٰة کمیٹی چوہدری ظفر اللہ آرائیں ایڈووکیٹ و ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے قاسم آباد میں واقع سوئٹ ہوم میں رہائش پذیر 100 سے زائد ضرورت مند بچوں میں موسم سرما کیلئے گرم ملبوسات تقسیم کئے اس موقع پراے ڈی سوئٹ ہوم سید حافظ شاہ و انچارج میڈیم امبر بھی موجود تھےں۔تقریب سے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان انسانیت کی بلا رنگ و نسل تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ آج درجنوں ضرورت مند بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے ہیں ۔فلاحی خدمات میں وسعت کیلئے برادری کے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کریں تاکہ انسانیت کی خدمت کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے۔ تقریب میں ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی فلاحی خدمات کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم آرائیاں کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں۔
ملبوسات تقسیم

مزیدخبریں