پانی کی نکاسی آب یقینی بنائی جائے گی ، کمشنر شہید بےنظیر آباد 


ہالانی(نامہ نگار)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری آج مختصر دورے پر نوشہروفیروز پہنچے اور ڈپٹی کمشنر آفیس میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے موٹر وے ایم سیکس کے فنڈز میں بے قاعدگیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ضروری ہدایات جاری کیں اور جاری تحقیقات کےساتھ ساتھ ضلع کے دیہی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کےلئے انتظامات کئے جائیں ، کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور کھاد کی فراہمی کےلئے جاری سروے کو شفاف اور تقسیم کو شفاف بنانے کےلئے احکامات دیئے اور ضلع میں نکاسی آب (ڈرینج سسٹم) کو بہتر بنانے، شہر سے گندگی کے خاتمے او ر ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کےلئے بھی احکامات دیئے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروزشاہزیب شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر درجہ اول مہدی مالوف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر درجہ دوئم سید عمار حسین شاہ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنراور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نوشہرو فیروز محمد موسیٰ گوندل نے شرکت کی۔
نکاسی آب

ای پیپر دی نیشن