بدنام زمانہ ملزم جمیل باسی  پولیس کے شکنجے میں 

Dec 09, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدر آباد پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم بدنام زمانہ جمیل باسی گینگ کا رکن نکلا۔ گزشتہ رات CIA پولیس کی نشاندہی پر تھانہ پھلیلی سب انسپکٹر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ جڑیل شاہ قبرستان کے قریب واردات کے ارادے سے گھومنے والے دو اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں ایک ملزم ماجد عرف مجو قریشی اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔زیر حراست زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،ملزم کے متعلق معلومات وکرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس سے ظاہر ہوا کہ گرفتار ملزم بدنام زمانہ جمیل باسی ڈکیت گینگ کا رکن ہے جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی و لوٹ مار کی بے شمار وارداتیں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمیل باسی ڈکیت گینگ جو5 سے 6 ارکان پر مشتمل ہے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تاجروں و شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے اور لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں،جس کے تقریباً ارکان پولیس کی حراست میں آچکے ہیں،البتہ گزشتہ رات گرفتار ملزم ماجد عرف مجو قریشی عرصہ دراز سے فرار و پولیس کو مطلوب تھا، اب دوبارہ سے اپنی وارداتوں کا آغاز کر رہا تھا۔اس گینگ کے ارکان جمیل عرف باسی قریشی، فہیم قریشی، علی اکبر قریشی، علی خان عرف بابا چانڈیو و یوسف غوری متعدد مقدمات میں چالان شدہ اور بے شمار وارداتوں میں پولیس کو مطلوب رہے ہیں۔زیر حراست ملزم ماجد عرف مجو قریشی اور اسکے دیگر ساتھی تھانہ مارکیٹ، تھانہ پنیاری، تھانہ فورٹ، تھانہ کینٹ اور کراچی کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مطلوب ہیں۔ دوسری جانب تھانہ ہٹڑی ڈی ایس پی و سب انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن ہالا ناکہ کے قریب سے مین پوری فروش حسین علی پٹھان کو مین پوری فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،جبکہ ملزم کا ساتھی اختیار علی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاگرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے200 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی،ہٹڑی پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم جمیل باسی

مزیدخبریں