تعلیم کی ترویج و ترقی سے ہی مثالی معاشرے کا قیام ممکن ہے:عقیل احمد 

 خاران(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران عقیل احمد نے باقاعدہ اپنے منصب کا  ذمہ داریاں سنبھال لی۔ اس موقع  پر ڈائریکٹر ایگزامیشن تنویربلوچ شاکر علی بلوچ ریاض احمد نوتانی،امان شاہ،شعیب احمد قمبرانی عبدالعزیز ڈومکی امانت حسرت اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سب کیمپس خاران عقیل احمد نے یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ان کیلئے نیا نہیں وہ پہلے بھی کیڈٹ کالج میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اب خاران سب کیمپس میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا تعلیم کی ترویج و ترقی سے ہی ایک مثالی معاشرے کی قیام ممکن ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و تشکیل ترقی اور خوشحالی سیاسی ،اقتصادی اور تعلیمی نظام مل کر کام کرتے ہیں مگر سب سے زیادہ کردار تعلیمی نظام ہی کا ہوتا ہے جس سانچے میں آپ قوم کو ڈالیں گے اسی طرح کے قوم بنے گے ،ہمیں ملکر یونیورسٹی سب کیمپس خاران کی فعالیت اور اسے ابتری سے بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے فیکلٹیز کو  ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن