سردار چنگیز جمالی ،سردار محمد عمر گورگیج کی عامر فدا پراچہ سے ملاقات 

خاران(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر سردار چنگیز خان جمالی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر الحاج سردار محمد عمر گورگیج اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیت المال کے بلوچستان میں جاری فلاحی منصوبوں اور انکے دائرہ کار میں وسعت ایم ڈی بیت المال کی کارکردگی حوصلہ  افزا قرار دیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں نے اپنے ملاقات میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا آنیوالے دنوں میں یہ ادارہ سماجی تحفظ کے میدان میں مزید ترقی کریگا۔ ایم ڈی بیت المال پاکستان عامر فدا پراچہ نے کہا خصوصا رخشان ڈویژن میں بیت المال کے حوالے سے مزید بہتری لایا جائے گا۔ اس موقع پر میر صمد خان گورگیج اور قادر جان گورگیج بھی ہمراہ تھے۔سابق وفاقی وزیر الحاج سردار محمدعمرگورگیج کی خصوصی دعوت پر کل ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نوشکی اور خاران کا خصوصی دورہ پر پہنچ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...