میر پور ماتھیلو: سرکاری ملازمین کےلئے کھلی کچہری کا انعقاد 

Dec 09, 2022


میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹ آفس میرپور ماتھیلو میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ فضل محمد شیخ، ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر برہان حیدر لودھی، غلام سرور چاچڑ نے سرکاری ملازمین کی بقایا تنخواہوں، پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر مسائل پر کھلی کچھری کی ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے کے حوالے سے ملازمین کے مسائل پر غور کیا گیا اور ملازمین کے بعض مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق میرپورماتھیلو کے ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹ آفس میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب کی جانب سے کھلی کچھری منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ، ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر برہان حیدر لودھی، غلام سرور چاچڑ نے کھلی کچھری منعقد کی، جس میں سرکاری ملازمین کی بقایا تنخواہوں، پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ملازمین کے مسائل پر غور کیا گیا۔ ملازمین کے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ فضل محمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ اعجاز خان کی ہدایت پر ہم ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو کے دفتر پہنچ کر کھلی کچھری منعقد کی ہے جہاں پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بقایا جات، پنشن فنڈ اور دیگر مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔
کھلی کچہری

مزیدخبریں