ٹنڈوآدم(نامہ نگار)تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 8 خواتین سمیت 23 افراد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹنڈوآدم برانچ نہر کے قریب تیز رفتاری کے سبب موڑ پر کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث کوچ میں سوار 8 خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں لکھو، اشوک، رامو،سومار، پرکاش، حسنین، رمیش، فیضان، نعما ن نور الدین، راجہ، عبداللہ، وقاص، وقار، فضیلہ، انیلہ، دجانی، نسرین، رخسانہ، امیر خاتون، زینب،یاسمین و دیگر شامل ہیں موقع پر موجود علاقہ مکینوں و بی سیکشن پولیس نے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا اطلاع ملنے پر مختیارکار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری، تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پہنچ کر زخمیوں کے بارے میں معلومات لیں جبکہ حادثہ کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کوچ حادثہ کی جگہ موجود تھی ڈاکٹروں کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر خطرے سے باہر ہیں۔
کوچ بے قابو