پاکستان انگلینڈ ٹیموں کے روٹس پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ سامان ضبط


ملتان (خبر نگار خصوصی ) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر متعلقہ روٹس پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے گزشتہ روز بھی شعبہ ریگولیشن کی ٹیموں نے کھلاڑیوں کے روٹس پر آپریشن کیا اور بڑی مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا جبکہ کمشنر کی جانب سے بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کے روٹس کو ہرصورت میں کلیئر رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن