شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)ملک و قوم کے روشن مستقبل اور غریب عوام کو ریلیف کے لئے موجودہ حکومت تمام تر صلاحیتوں سے کوشش کر رہی ہے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے آج ملک میں بحران ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے اپنے ڈیرے پر حلقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت و عمائدین سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے جھوٹ بھول کر ملکی وقار کو داو¿ پر لگا یا ن لیگ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنائے گی انشاءاللہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی پاکستان پھر سے ترقی کریگا عوام خوشحال ہوگی اس موقع پر سابق ایم پی اے سید مجاہد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں سید جاوید علی شاہ نے حلقے میں ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں بھی کی صحافی محمد نواز بھٹی کی ساس کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔