جملیرا روڈ کی تعمیر رواں ماہ شروع‘ 60 کروڑ لاگت آئیگی: ساجد مہدی


بورے والا(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے جملیرا روڈ 16 میٹر کارپٹ سڑک کی تعمیر کا کام رواں ماہ میں شروع ہوجائے گا جس پر 60 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی عرصہ 14 سال سے مانا جملیرا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی تھی جس سے درجنوں دیہات کے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اس منصوبے کی منظوری اور فنڈز کے اجراءکے بعد ٹینڈرز کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد عوام کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کام کا آغاز ہوجائے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن