وہاڑی(کرائم رپورٹر )چوڑی بازار میں دکانداروں نے اپنی دکان کے آگے تقریبا دس سے بارہ فٹ تک پھٹے لگا رکھے ہیں دونوں سائیڈز سے تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کر رہ گیا ہے کچھ بازار میں موٹر سائیکل کھڑے ہونے کی وجہ سے راستہ بند ہوجاتا ہے خواتین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح ریل بازار کارخانہ بازار میں تجاوزات ہیں کلب روڈ پر تو شام کے وقت ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہوتی ہے باغوالی مسجد کے آس پاس ریڑھیوں اور رکشہ ریڑھی والے سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے سڑک بہت کم رہ جاتی ہے اس سڑک پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے ہیں شہریوں نبیل‘فرخ شہزاد‘عظیم‘جاوید‘ریاض نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔