شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنور عمران سعید کا پارٹی سے ضلعی صدارت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ مریدکے سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں کو پارٹی کا ضلعی صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں اس سے قبل بھی پارٹی کے ضلعی صدر رہ چکے ہیں۔