ڈبل ڈیوٹی کی خبرشائع‘ ہسپتالوں میں ہلچل‘ بیان حلفی غائب


منڈا چوک ‘شاہ جمال( نامہ نگار)اخبارات میں سرکاری پرائیویٹ ہاسپٹلز میں ڈبل ڈیوٹی کرنے کی خبریں شائع ہونے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ہلچل شروع ہو گئی ہے جبکہ بااثر افراد ڈبل ڈیوٹی میں ملوث ڈاکٹروں کو بچانے کیلئے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ پر سیاسی دباو¿ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور دفتر سے جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے بھی غائب ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم رابطہ پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امیر بخش ملک نے کہا ہے کہ سرکاری کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ٹائم پر ڈیوٹی نہ کرنے والے سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کی درخواست پر انڈس ہسپتال مظفرگڑھ انتظامیہ نے بھی ڈبل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کےخلاف شوکاز جاری کر دئیے ہیں اور 15 دن کے اندر کسی ایک ادارہ میں جاب کرنے کا بیان حلفی مانگ لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن