نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کو شکست ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس 40 نشستوں کے ساتھ کامیاب ہو گئی۔ بی جے پی نے 68 میں سے 25 نشستیں حاصل کیں۔ تین نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی نے 158 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس 16 اور عام آدمی پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ ٹوٹل 182 نشستوں پر دو مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ بی جے پی نے گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندرا پٹیل کو دوسری مدت کیلئے وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔