نیب کی عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس  اجراء کی انکوائری بند کرنے کی سفارش 

Dec 09, 2022


لاہور(نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجراء کی انکوائری بند کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے نجی ہوٹل کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب  رپورٹ کے مطابق نیب ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوا  دی ہے اور معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں۔ وکیل نجی ہوٹل کے مطابق تین سال سے بے مقصد انکوائری جاری ہے جسے بند کیا جائے۔ نئے قانون کے تحت یہ انکوائری جاری رہ سکتی۔ عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔

مزیدخبریں