اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔ وکیل نے سلمان شہباز کا ٹکٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائین سے وطن واپس پہنچیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ان پرسن ہونا ضروری ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ سلمان شہباز اتوار کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آ رہے ہیں، عدالت پیش ہونے تک گرفتاری سے روکا جائے، عدالت نے13دسمبر تک کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔ ادھر سلمان شہباز کو سرنڈر ہونے کی ہدایت کر دی۔ سلمان شہباز کی نیب کیس میں گرفتاری سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر وکیل نے م¶قف اختیار کیا کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہو سکیں، جس پر عدالت نے سلمان شہباز کو حفاظتی ضمانت کے لیے 13 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔ سلمان شہباز نے م¶قف اختیار کیا گیا تھا کہ میں بیرون ملک گیا‘ 2020 ءمیں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا، متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، گرفتاری سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ سلمان شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے ملزم ہیں۔
سلمان شہباز ضمانت
سلمان شہباز کی 13دسمبر تک حفاظتی ضمانت،ہائیکورٹ نے نیب،ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا
Dec 09, 2022