لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما¶ں عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال، پنجاب میں استعفوں سے متعلق بات ہوئی۔ مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں۔ ہر موقع پر عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں تو ساتھ بٹھاتے ہیں، پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے جب چاہیں واپس لے لیں۔
مونس الٰہی