نیپر اذمہ دار ،شفاف ادارہ ،کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین

Dec 09, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی کی زیرصدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے تعاون سے"ہمارا ایمان، بد عنوانی سے پاک پاکستان"کے موضوع پر سیمینار کا انعقادکیا گیا ،سیمینار میں نیپرا کے پروفیشنلز اور نیب کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سیمینار کا مقصد بد عنوانی کی مختلف اقسام جیسے کہ رشوت ستانی، اقربا پروری، اختیارات کے غلط استعمال وغیرہ کے خلاف آگاہی پیدا کرنا تھا،چیئرمین نیپرا نے نیب کی بدعنوانی کے خلاف کوششوں کو سراہا ،چیئرمین نیپرا نے نیپراکی جانب سے نیب کو فراہم کی جانے والی تکنیکی مہارت پر بھی روشنی ڈالی، نیپرا ایک ذمہ دار اور شفاف ادارہ ہے اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتا ہے، پاور سیکٹر میں اس برائی کے خاتمے کے لیے نیپرا کے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا، ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کواٹرز شہزاد سلیم نے بد عنوانی کی مختلف اقسام اور ان کی روک تھام کے لیے نیب کی جانب سے اپنائی گئی مختلف حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گی جب تک کہ معاشرے کے تمام طبقات اس لعنت کے خلاف ان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاتے،ڈی جی نیب نے نیپرا کی جانب سے ٹیکنیکل مدد فراہم کرنے اور سیمینار کے انعقاد پر نیپرا کی کاوشوں کو بھی سراہا ، اسیمینار کے اختتام پر دونوں اداروں نے پاکستان سے کرپشن جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

مزیدخبریں