سلمان شہباز کیس،عطا تارڑ ،فواد چودھری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

Dec 09, 2022


اسلام آ باد (خبرنگار ) سلمان شہباز کیس کے حوالے سے ن لیگی رہنما عطا تارڑ ، پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہوئی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کی گرفتاری سے روک کر 13دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے جس پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف کا بول بالا ہے ورنہ تو تمام امیدیں ختم تھیں جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ، یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے آپ لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ویسے شہزاد اکبر کہاں ہیں آج کل جنہوں نے یہ سب کیسز بنائے؟ اگر کہہں نظر آئے تو بتائیے گا ضرور باقی حسد نہیں کرنا چاہیے سڑیا نہ کر، دعا کریا کر(جلا مت کرو، دعا کیا کرو)۔
لفظی جنگ

مزیدخبریں