اسلام آباد(صلاح الدین خان )اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے جبکہ ایف بی آر کے گریڈ 16 کے 15 افسران کوگریڈ 17میں ٹائم سکیل پرموشن دے دی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق او ایم جی گروپ کے گریڈ 18کے افسران میں سے نثار احمد چھٹہ کا تبادلہ میری ٹائم ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کردیا گیا ہے،طیبہ شاحر کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے فنانس ڈویژن اور محمد وسیم طارق کا تبادلہ نیو ٹیک سے وزارت صحت کردیا گے ہے۔ سیکر یٹری ریونیو کی سربراہی میں ٹائم سکیل کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے گریڈ 16 کے 15 افسران کوگریڈ 17میں ٹائم سکیل پرموشن دے دی گئی ہے جاری نو ٹیفیکیشن کے مطابق ان میں، غلام فرید ، غلام عباس حیدری، محمد آصف قمر،سید مصدق حسین شاہ، فدا اللہ خان، ابرار احمد خان، راشد حسین، ذیشان امان اللہ خان ، محمد حسین، شمس العارفین، قیوم شاہ، غلام حسین ، فیض بخش، ندیم احمد شیخ ، منصف علی کے نام شامل ہیں۔